26ویں آئینی ترمیم پاکستان کےاستحکام کیلئے مثبت ثابت ہوگی،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ 26ویں آئینی ترمیم پاکستان کےاستحکام کےلئے مثبت ثابت ہوگی۔یہ ترامیم معاشی،سیاسی استحکام ،عوام کی ترقی وخوشحالی کےلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
وفاقی کابینہ کےاجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ 26ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سےمنظورہونےپرمبارکبادپیش کرتا ہوں،یہ ترامیم معاشی،سیاسی استحکام ،عوام کی ترقی وخوشحالی کےلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے،عام آدمی کےمقدمات سالوں سےزیرالتواہیں انصاف نہیں ملتا، 26ویں آئینی ترامیم کےنتیجےمیں عام آدمی کوآسانی حاصل ہوگی۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ 2006میں لندن میں میثاق جمہوریت پردستخط ہوئےتھے،شہیدبینظیربھٹواورنوازشریف نےمیثاق جمہوریت پردستخط کئےتھے،26ویں آئینی ترمیم میثاق جمہوریت کےوژن کی تکمیل اورسچائی کی گواہی ہے،آئینی ترمیم کےلئے تمام سیاسی رہنماؤں سےبےپناہ مشاورت ہوئی،آصف زرداری،بلاول بھٹوکااہم کرداررہا،نوازشریف کی رہنمائی بھی حاصل رہی۔26ویں آئینی ترمیم پاکستان کےاستحکام کےلئے مثبت ثابت ہوگی،انتھک محنت اورمشاورت کےبعدآئینی ترمیم کےلئے ڈرافٹ منظورکیاگیا۔
اُن کاکہناتھاکہ مولانافضل الرحمان کیساتھ کئی نشستیں ہوئیں،مجھ سمیت ساتھیوں نےبھی مولانافضل الرحمان سےملاقات کی،سینیٹ اورقومی اسمبلی سےآئینی ترمیم پاس ہوئی،سینیٹ سے65ووٹ اورقومی اسمبلی سے225ووٹ سےآئینی ترمیم منظورہوئی،ایس سی اوکانفرنس سےپاکستان کاامیج دنیا میں بڑھاہےعزت ملی ہے،مہنگائی کی شرح اسوقت 6.9فیصدپرآگئی ہےیہ اللہ کی مہربانی ہے، پاکستان کی معاشی ترقی میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ اللہ کرےگاپاکستان آگےترقی کی طرف تیزی سےرواں دواں ہوگا،ہماری بینک کےپالیسی ریٹ میں بھی خاطرخواہ کمی آچکی ہے،غزہ میں اقوام متحدہ کی سیزفائرکےلئے قراردادوں پرعمل نہیں ہو رہا،غزہ اورلبنان میں ظلم وستم کی انتہاہے،غزہ اورلبنان میں بےگناہ بچوں ،ماؤں کوشہیدکیاجارہاہے،عالمی قوتوں کاآناجاناضرورہےلیکن سیزفائرپرعمل نہیں ہوا،ہیگ میں انٹرنیشنل کورٹ کےفیصلےکوردی کی ٹوکری میں پھینک دیاگیا،غزہ میں جاری ظلم وبربریت کی شدیدمذمت کرتےہیں،غزہ میں اقوا متحدہ کی سیزفائرکےلئے قراردادوں پرعمل نہیں ہورہا،پاکستان نےپہلےہی غزہ ،لبنان کی عوام کےلئےامدادی تعاون کیا،ہم نےمزیدجامع پروگرام بنایاہے،غزہ کےبھائیوں کوامدادی سامان پہنچائیں ،سامان پہنچانےمیں بہت مشکلات ہیں راستےمیں کافی روکاوٹیں ہیں۔فارن آفس ،ڈپٹی وزیراعظم ،چیئرمین این ڈی ایم اےکی سربراہی میں ٹیم کام کررہی ہے،پاکستان بھرکےعوام خاص کرصاحب حیثیت کوعطیات کی اپیل کرتاہوں۔
حکومت نےیوم اقبال پرعام تعطیل کااعلان کردیا
نومبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کا معاملہ
مارچ 22, 2024 -
سرکاری سکولوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان
جون 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔