26ویں آئینی ترمیم پرفل کورٹ بینچ کیلئےدوسینئرججزنےچیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کوخط لکھ دیا۔
خط میں دونوں سینئر ججز نے اسی ہفتے 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا مطالبہ کر دیا۔
خط میں لکھاگیاکہ فیصلہ کیا گیا تھا کیس چار نومبر کو فل کورٹ سنے گی،کمیٹی فیصلے کے باوجود کوئی کاز لسٹ جاری نہ ہوئی،دونوں سینئر ججز نے 31 اکتوبر کو چیف جسٹس سے کمیٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
خط میں مزیدکہاگیاکہ چیف جسٹس کے اجلاس نہ بلانے پر سیکشن دو کے تحت ہم ججز نے خود اجلاس بلایا۔دو ججز کےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس چار نومبر کو فل کورٹ سنے گی،اسی ہفتے 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں فل کورٹ کے سامنے لگائی جائیں۔
دونوں ججز نے 31 اکتوبر کے میٹنگ منٹس رجسٹرار کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔
وعدہ خلافی پربلاول بھٹوزرداری حکومت سےروٹھ گئے
نومبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔