26ویں آئینی ترمیم کامعاملہ:جسٹس منصورعلی شاہ کاچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کوخط

0
34

جسٹس منصورعلی شاہ نےخط26ویں آئینی ترمیم درخواستوں پرسماعت کےلئے تحریرکیا۔
خط کےمتن میں کہاگیاکہ 26ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواستوں پرسماعت کےلئےفل کورٹ تشکیل دیاجائے،چیف جسٹس رجسٹرارسپریم کورٹ کودرخواستیں سماعت کےلئےلگانےکاحکم دیں۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے خط میں جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخرکرنےکی تجویزدی۔
خط کےمطابق ایسی صورتِ حال ادارے اور ممبرز کے لیے شرمندگی کا باعث بنے گی، 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ کر کے جوڈیشل کمیشن کی قانونی حیثیت کا ہمیشہ کے لیے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے استدعا کی ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دیں۔

Leave a reply