26ویں آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں آج مزید2درخواستیں دائر کردی گئیں۔
ایک درخواست اخترمینگل،فہمیدہ مرزا،مصطفیٰ نوازکھوکھرودیگرنےدائرکی جبکہ دوسری درخواست میں26ویں آئینی ترمیم کوایڈووکیٹ صلاح الدین احمدنےچیلنج کیا۔
درخواستوں میں چیئرمین سینیٹ،الیکشن کمیشن،خصوصی پارلیمنٹری کمیٹی کوفریق بنایاگیا،درخواستوں میں اسپیکرقومی اسمبلی،وفاق اورجوڈیشل کمیشن کوبھی فریق بنایاگیا۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قراردیاجائے۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ 26ویں آئینی ترمیم میں عدلیہ کی آزادی کوسلب کیاگیا،26ویں آئینی ترمیم کوفل کورٹ کےسامنےرکھاجائے۔
واضح رہےکہ 26ویں آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں اب تک 8درخواستیں دائرکی جاچکی ہیں۔
احتجاج وہنگامہ آرائی :حکومت نےاہم فیصلہ کرلیا
دسمبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔