26ویں آئینی ترمیم کی درخواست کیساتھ ایک بھی دستاویزمنسلک نہیں کی گئی، عدالت

0
23

26ویں آئینی ترمیم کےکیس کی سماعت کےدوران عدالت نےاظہاربرہمی کرتےہوئےریمارکس دیےکہ درخواست کےساتھ ایک بھی دستاویزمنسلک نہیں کی گئی۔
لاہورہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے26ویں آئینی ترمیم کےکیس کی سماعت کی ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نےکہاکہ ہائیکورٹ آفس نےدرخواست کےقابل سماعت ہونےپراعتراض لگایاتھا،سپریم کورٹ میں زیرسماعت اسی نوعیت کی درخواست کےبارےمیں معلومات مانگی گئیں،درخواست کےساتھ ایک بھی دستاویزمنسلک نہیں کی گئی،ایک مسئلےپرملک بھرکی عدالتوں میں درخواستیں دائرکی گئیں،یہ طریقہ غلط ہے۔
عدالت نے26ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواست پرسماعت ملتوی کردی۔

Leave a reply