26 ویں آئینی ترمیم کیلئےووٹنگ ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے ہوئی، حامدخان
پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کہا ہے26 ویں آئینی ترمیم کیلئےووٹنگ ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے ہوئی، ہمارے ممبران کو دھمکایا گیا ہم اس کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
سپریم کورٹ کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےپی ٹی آئی وکیل حامدخان کاکہناتھاکہ کل اور آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے ان دو دنوں میں آئینی ترمیم کی گئی ہے، اس ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا ہے، ہم وکلاء اس ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، ہم وکلاء اس ترمیم کو غیر آئینی سمجھتے ہیں، ہم وکلاء پر آئین اور عدلیہ کا تحفظ فرض ہے، ہم ایک ایکشن کمیٹی بنائیں گے جس میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبر ہوں گے، سپریم کورٹ بار کے ممبرز ہوں گے، سپریم کورٹ اور ضلعی کورٹ کے ممبرز ہوں گے، ہم اپنا لائحہ عمل تیار کریں گے۔
حامدخان کامزیدکہناتھاکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے ہوئی، ہمارے ممبران کو دھمکایا گیا ہم اس کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔25 اکتوبر کے بعد عدلیہ اپنے تحفظ پر کام کرے گی، ہم موسٹ سینئر جج کو چیف جسٹس آف پاکستان مانیں گے، ہم موسٹ سینئر جج کے سوا کسی اور جج کو چیف جسٹس تسلیم نہیں کریں گے، 25 اکتوبر کے بعد منصور علی شاہ کے سوا کسی کو چیف جسٹس نہیں مانیں گے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔