26نومبراحتجاج کیس:11باروارنٹ گرفتاری جاری ہونے کےبعدعلیمہ خان عدالت پیش

0
23

26نومبراحتجاج کیس میں مسلسل 11بارناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کےبعدعلیمہ خان عدالت میں پیش ہوگئیں۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے26نومبراحتجاج کیس میں علیمہ خان اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔
علیمہ خان مسلسل 11بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد عدالت میں پیش ہوئیں۔
عدالت نےگزشتہ سماعت پرمسلسل غیرحاضری کی وجہ سےعلیمہ خان کے 37 بینک اکاؤنٹ منجمد کرتے ہوئے ان کے ضمانتی مچلکے بھی خارج کردیے تھے۔
نادرا حکام نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا تھا کہ علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے۔
پنجاب ریونیو بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی جائیداد کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کی تھیں۔
واضح رہےکہ علیمہ خان کیخلاف26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے جس میں پرتشدد احتجاج پر اکسانے، جلاؤ گھیراؤ اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔

Leave a reply