27ویں ترمیم:حکومت اورپیپلزپارٹی کےدرمیان ڈیڈلاک برقرار

27ویں ترمیم کےمسودےپرحکومت اوراتحادی جماعت پیپلزپارٹی کےدرمیان معاملات طےنہ پاسکےتاحال ڈیڈلاک برقرارہے۔
ذرائع کےمطابق 27ویں ترمیم کےمسودےپرحکومت اوراتحادیوں کےدرمیان تاحال معاملات حل نہ ہوسکے ترمیم کےمسودےپیپلزپارٹی نےحکومت کواپنےتحفظات سےآگاہ کردیاہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ پیپلزپارٹی نےاپنی اعلیٰ قیادت سےمشاورت کےلئےحکومت سےوقت مانگ لیا،جس کےبعدمسودےمیں ترامیم کرکےحکومت کوآگاہ کیا جائےگا۔
ذرائع کابتاناہےکہ گزشتہ روزایم کیوایم اور(ق) لیگ کےوفودنےوزیراعظم شہبازشریف سےملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے اُن کےتحفظات دور کرنے کاکہاتھاجس پراُن جماعتوں نےحکومت کو 27ترمیم بارےگرین سگنل دے دیاہے۔
ذرائع کامزیدبتاناہےکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس 27ویں ترمیم کےمسودےکی منظوری کےلئے طلب کیاگیاتھاجس کواتحادیوں سےمعاملات طےپانےتک ملتوی کردیاگیاہے۔















