27ویں آئینی ترمیم کاکیس:فریقین کونوٹس جاری

27ویں آئینی ترمیم کےکیس میں عدالت نےفریقین کونوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کےخلاف دودرخواستوں پرسماعت ہوئی،عدالت نے27ویں ترمیم کےخلاف دودرخواستوں کویکجاکردیا۔
وکیل درخواست گزارنےکہاکہ 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی پرحملہ ہے۔
عدالت نےاٹارنی جنرل آف پاکستان اورفریقین کونوٹس جاری کرتےہوئے 18دسمبرتک جواب طلب کرلیا۔
واضح رہےکہ رواں ماہ 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ اورقومی اسمبلی سےمنظورکی گئی ۔















