27ویں آئینی ترمیم کاحتمی مسودہ ،حکومت اورپیپلزپارٹی کےمذاکرات کامیاب

0
71

27ویں آئینی ترمیم کاحتمی مسودہ تیارکرلیاگیا،حکومت اورپیپلزپارٹی کےمذاکرات کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کاکہناہےکہ حکومت اوراتحادی جماعت پیپلزپارٹی کےدرمیان ڈیڈلاک ختم ہوگیا،دونوں جماعتوں کی اتفاق رائےسے27ویں آئینی ترمیم کاحتمی مسودہ تیارکرلیاگیا۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنےکہاہےکہ مسودہ کوحتمی شکل دےدی گئی ،کچھ تبدیلیاں تھیں،وہ کرلی گئی ہیں،مسودہ پرنٹنگ کےلئے بھیج دیاگیاہے۔
دوسری جانب 27ویں آئینی ترمیم کےلئےحکومت کاساتھ دینےکےلئےاتحادی جماعت پیپلزپارٹی کےاراکین قومی اسمبلی کراچی سےاسلام آبادکےلئےروانہ ہوگئے۔
خاتون اول آصفہ بھٹوزرداری نجی ایئرلائن کی پروازسےکراچی سےاسلام آباد کے لئےروانہ ہوئیں،جبکہ ایم این اےاعجازجاکھرانی،شبیربجارانی ،آغارفیق اللہ، شہریارمہر،رسول بخش چانڈیو،طارق شاہ، صباتالپور، اسدنیازی اور عبدالقادرگیلانی ودیگربھی ہمراہ روانہ ہوئے۔شرمیلافاروقی ،غلام تالپور،ثوبیہ سومروبھی کراچی سےاسلام آبادروانہ ہوئیں۔

Leave a reply