2800ارب روپےکاحکومتی ریلیف ، آئی ایم ایف سےمنظوری کامنتظر
2800ارب روپےکاحکومتی ریلیف پیکج ،آئی ایم ایف سےمنظوری کامنتظر،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے وفاقی حکومت کے ریلیف پیکج پر سوال اٹھا دئیے۔
ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت نے 2800 ارب روپے کاریلیف پیکج آئی ایم ایف سے شیئرکیا، آئی ایم ایف نےسوال کردیاکہ یہ رقم کہاں سے آئیگی اور کیسے خرچ ہوگی۔
ذرائع کےمطابق حکومت کاجواب کے1400 ارب روپے پی ایس ڈی پی سے کٹ کرینگے، کچھ شعبہ جات کی سبسڈیز ختم کرینگے، کچھ رقومات سرکاری اداروں کے منافع سے نکالی جائینگیں ۔ چاروں صوبوں کو ملنے والا پی ایس ڈی پی یونٹس اپنے فنڈز سے کٹوائینگے۔ ناکارہ پاور پلانٹس کو بند کرکےرقم بچائےگے۔آئی پی پیز سے معاہدےازسر نو ترتیب دئیے جائینگے جس سے بچت ہوگی۔
ذرائع کےمطابق وفاق کو پنجاب حکومت سے 699 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔سندھ سے بھی 351 ارب روپے ملنے کی امید ہے۔ وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا سے بھی231 ارب روپے کی توقع ہے۔علی امین گنڈا پور نے این ایف سی سے رقم کٹوتی سے صاف انکارکردیا ہے۔
ذرائع کےمطابق وفاقی وزارت خزانہ نے بھی پاکستان پیکج کےلیے رقم فراہم کرنے سےانکار کیا ہے، صوبوں سے مشاورت میں حوصلہ افزا جواب نہیں ملا،خرچہ تمام صوبوں کا ہوگا جبکہ سیاسی فائدہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) اٹھانا چاہتی ہے۔
ڈالرکی قیمت میں کمی کارجحان برقرار
ستمبر 19, 2024سونےکی قیمت میں 800روپےکااضافہ
ستمبر 19, 2024چین کےتعاون سے1200میگاواٹ ایٹمی بجلی گھرکی تعمیرکاآغاز
ستمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی 3 کا پہلا اجلاس
مئی 15, 2024 -
بھارتی لوک سبھا میں دس سال بعد اپوزیشن لیڈر مقرر
جون 27, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔