3برس میں مہنگائی کی کم ترین شرح کاسہرامعاشی ٹیم کو جاتا ہے،وزیراعظم

0
32

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ3برس میں مہنگائی کی کم ترین شرح کاسہراحکومتی معاشی ٹیم کی محنت کوجاتاہے۔ ہم نے اپنی سیاست کی قربانی دے کر ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےمہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آنےپراطمینان کااظہارکرتےہوئےکہاہےکہ ماہ اگست میں مہنگائی 9.6 فیصد پر آنا معیشت میں بہتری کے حکومتی اقدامات کا عکاس ہے، حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےشہبازشریف نےکہاکہ3 برس میں مہنگائی کی کم ترین شرح کا سہرا حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کو جاتا ہے۔ افراطِ زر میں کمی وزارت خزانہ کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ کی پیشگوئی کے عین مطابق ہے، ہم نے اپنی سیاست کی قربانی دے کر ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

Leave a reply