سابق وفاقی وزیروسربرارعوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ30ستمبرتک سیاست ایک رخ لےچکی ہوگی۔
سابق وفاقی وزیروسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمدنےایک ویڈیوپیغام جاری کیاجس میں اُن کاکہناتھاکہ کل پاکستان بھر میں تاجر برادری نے تاریخی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی، کل پاکستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے تاجر برادری نے موجودہ کرائے کی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، حکومت کے پاس دینے کے لیے کچھ نہیں،انہیں پانچ ڈالر دینے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں ،4 ستمبر کو جو آئی ایم ایف کی میٹنگ ہورہی ہے قوم کو بتانا چاہتا ہوں اس کے ایجنڈے میں پاکستان نہیں۔
شیخ رشیدکامزیدکہناتھاکہ صنعت معیشت اور سیاست شدید بحران میں داخل ہوچکی ہے ،بلوچستان کے حالات تکلیف دہ پریشان کن ہے ،ایسے حالات میں ہمیں پاکستان کا سوچنا ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں،پاکستان کے لیے ہم نے جینا ہے اور مرنا ہے ، میری سیاست اور دوستی ایک ہی آدمی کے ساتھ تھی اور ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ پاکستان کے لوگوں پر جو آج بیت رہی ہے آج سے پہلے ایسے حالات نہیں تھے،خدارا غریب آدمی بے روزگاروں کے لیے کچھ کریں،تعلیمی ادارے تباہ برباد ہوگئے،لوگوں پر ٹیکس اتنا لگائیں جو ادا کر سکیں،عوام کی قوت خرید متاثر ہورہی ،شریف آدمی امتحان میں مبتلا ہوگیا،کرائے کی حکومت عوام کو مشکل سے نکالنے میں ناکام ہوچکی ہے، ذمہ داران سے اپیل ہے بحران سے فوری نکالیں ،اپنے بیان پر قائم ہوں 30 ستمبر تک سیاست ایک رخ لے چکی ہو گئی،30 ستمبر تک سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا پتا چل جائے گا۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024وزارت داخلہ کی جانب سےچیف سیکرٹری خیبرپختونخواکومراسلہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔