35فیصداہداف درست سمت میں بڑھ رہےہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

0
3

35فیصداہداف درست سمت میں بڑھ رہےہیں، اقوام متحدہ نے2025کی پائیدارترقیاتی اہداف کی رپورٹ جاری کردی۔
اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے 2025کی پائیدارترقیاتی اہداف کی رپورٹ جاری کردی جس کےمطابق دنیاترقیاتی ایمرجنسی سےدوچارہے ،صرف 35فیصداہداف درست سمت میں بڑھ رہےہیں،عالمی مالیاتی نظام ترقی پذیرممالک کیلئے غیر منصف ہے۔
رپورٹ میں غزہ جنگ بندی ،یرغمالیوں کی رہائی اورانسانی امدادکی بلارکاوٹ رسائی پرزوردیاگیا،یوکرین،سوڈان اورمشرق وسطیٰ میں امن کیلئےترقیاتی اقدامات کو لازمی قراردیاگیا۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ ایچ آئی وی میں40فیصدکمی اور12ملین زندگیاں ملیریاسےبچائی گئیں،گزشتہ دہائی110ملین بچےسکولوں میں داخل ہوئے ،غربت،ماحولیاتی بحران اوربڑھتےقرضےچیلنجزہیں۔

Leave a reply