35 ملین ڈالر میں نیلام ہونیوالی پینٹنگ کی خوبی کیا؟

0
104

پاکستان ٹوڈے: فرانسیسی آرٹسٹ کی پینٹنگ 35 ملین ڈالر میں نیلام ۔

35 تفصیلات کے مطابق ملین ڈالر میں نیلام ہونیوالی پینٹنگ میں ایسا خاص کیا ہے؟ اور یہ فن پارہ کس نے بنایا؟۔۔۔تفصیلات سامنے آ گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں سوتھبی اور رائیول کمپنیوں کی جانب سے کرسٹیز نامی نیلام گھر میں موسم بہار کے فن پاروں کی نیلامی کا اہتمام کیا گیا۔

نیلامی کی اس تقریب میں 1893 میں بننے والی فرانسیسی آرٹسٹ کلاڈ مونیٹ کی ایک پینٹنگ کو نیلامی کیلئے پیش کیا گیا۔ کلاڈ مونیٹ کا یہ فن پارہ تقریباً 25 ملین ڈا لر میں نیلام ہوا۔ دوسری جانب برطانوی میکسیکن فنکار لیونورا کیرنگٹن نے مہنگی ترین نیلامی میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔لیونورا کیرنگٹن کی پینٹنگ کا نام ڈیگوبرٹ کی خلفشارہے ،جو رواں سال 28.5 ملین ڈالر میں نیلام ہوئی۔

سوتھبی کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد لیونورا کیرنگٹن کا شمار نیلامی کے لحاظ سے 5 بہترین خواتین فنکاروں میں شامل کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply