35ویں نیشنل گیمز : آرمی کی خواتین سوئمرز نے بارہ گولڈ میڈلز کیساتھ جنرل ٹرافی جیت لی

0
8

پینتیس ویں نیشنل گیمز میں آرمی کی خواتین سوئمرز نے بارہ گولڈ میڈلز کے ساتھ جنرل ٹرافی جیت لی۔
پینتیس ویں نیشنل گیمز خواتین سوئمنگ مقابلے اختتام پذیرہوگئے، سندھ نے چار گولڈ میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، تین گولڈ کے ساتھ واپڈا کی سوئمرز کا نمبر تیسرا رہا۔
آرمی کی جہاں آراء نبی آٹھ گولڈ میڈلز کے ساتھ بہترین سوئمر قرار پائیں، ایونٹ کے آخری روز سندھ کی حریم ملک نے دو گولڈ میڈلز جیتے،صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Leave a reply