غربت کےخاتمےکیلئےحکومت کا39ارب کامنصوبہ شروع کرنیکافیصلہ

پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات میں توسیع ،وفاقی حکومت نے 39 ارب روپے کا نیا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
منصوبہ 2026 سے 2029 تک جاری رہے گا،جس پر39 ارب روپے لاگت آئے گی نیا پاورٹی گریجویشن منصوبہ ملک کے 25 اضلاع میں نافذ کیا جائے گا،وفاقی وزارت تخیف غربت و سماجی تحفظ نے اعلامیہ میں تفصیلات جاری کردیں۔
اعلامیہ کےمطابق بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں 36 لاکھ نئے اہل خاندان شامل ہوئےہیں،مالی بہتری کی بنیاد پر 40 لاکھ خاندان کفالت پروگرام سے نکل چکے ہیں،ادارہ شماریات کے تعاون سے سماجی تحفظ کا ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بھی تیارکیاگیاہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کوریج بڑھا کر ایک کروڑ خاندانوں تک پہنچا دی گئی۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزیر اعظم کے کیش لیس معیشت کے تحت ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ادائیگیاں شروع ہوئیں ، ڈیجیٹل ادائیگیوں سے شفافیت بڑھی، رقوم کے ضیاع میں کمی آئی اور ادائیگیاں بروقت ممکن ہوئیں، پاکستان بیت المال نے بھی انفرادی مالی معاونت کے نظام کو ڈیجیٹل بنا دیا ،بیت المال نے یتیموں، خواتین، معذور افراد اور مزدوروں کے لیے امداد میں اضافہ کیا۔















