40 سال بعد نوٹ پیڈ میں سپیل چیک اور آٹو کریکٹ جیسے فیچرز متعارف۔مائیکرو سافٹ نے 4 دہائیوں بعد نوٹ پیڈ ایپ میں ان فیچرز کا اضافہ کر دیا ، جن کا انتظار صارفین کو عرصے سے تھا۔
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے مائیکرو سافٹ نوٹ پیڈ میں سپیل چیک اور آٹو کریکٹ جیسے کارآمد فیچرز کو متعارف کرادیا گیا۔ان فیچرز کی آزمائش مارچ 2024 سے کی جا رہی تھی اور 4 ماہ بعد انہیں خاموشی سے ونڈوز 11 کے تمام صارفین کیلئے متعارف کرا دیا گیا ہے۔یہ فیچرز بائے ڈیفالٹ ان ایبل رکھے گئے ہیں، یعنی اب نوٹ پیڈ میں غلط لکھے گئے الفاظ کو ہائی لائٹ کیا جائے گا اور انہیں درست کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
آٹو کریکٹ فیچر سے غلط لکھے گئے گئے الفاظ خودکار طور پر درست ہو جائیں گے۔صارفین ان فیچرز کو نوٹ پیڈ کی سیٹنگز میں جا کر ڈس ایبل بھی کرسکیں گے۔ مائیکرو سافٹ نے نوٹ پیڈ کو 1983 میں متعارف کرایا تھا اور جب سے اس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی تھی،مگر حالیہ عرصے میں مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس میں کافی کارآمد اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔ان اپ ڈیٹس میں کریکٹر کاؤنٹ اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو پائلٹ کی وضاحتیں قابل ذکر ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٹی 10لیگ :پی سی بی نے9کھلاڑیوں کواین اوسی جاری کردئیے
نومبر 14, 2024 -
بیرسٹر سلمان صفدر کے دلائل جاری
مارچ 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔