40سےزائداشیاپرٹیکس ڈیوٹی کی شرح میں کمی ،نوٹیفکیشن جاری

0
4

وفاقی حکومت کی جانب سے 40سے زائداشیاپرٹیکس ڈیوٹی کی شرح میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ٹیکس کی شرح میں کمی کااطلاق یکم جولائی سےہوگیا۔جس میں موبائل فون سم کارڈزپرریگولیٹری ڈیوٹی15سےکم کرکے12فیصدکردی گئی جبکہ نئی کاروں اورمنی وینزپرڈیوٹی ایک تہائی سے10فیصدتک کم کردی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ درآمدشدہ ایس یوویزپر44فیصدکمی سےڈیوٹی 50فیصد ہوگئی،تمباکوپرڈیوٹی 40فیصدتک کم کردی گئی،انجیر،انناس،امروداورآم پرڈیوٹی میں20فیصدکمی کی گئی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پیپتااورسیب پرڈیوٹی 45فیصدسےکم کرکے36فیصدکردی گئی،پنیراوردہی کی درآمدپرڈیوٹی 10فیصدکمی سے50فیصدکردی گئی۔

Leave a reply