5سالوں میں پاکستان کے بینک اکاؤنٹس میں 127فیصد اضافہ

0
35

گزشتہ5سالوں میں پاکستان کے بینک اکاؤنٹس میں 127فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کےمطابق پاکستان کوکیش سےڈیجیٹل کرنےکی کوشش،پاکستان کی 21فیصدآبادی کےبینک اکاؤنٹ ہیں،خواتین کی اکثریت کےپاس بینک اکاؤنٹ نہیں ہیں،موبائل بینکنگ سےآبادی کی اکثریت کوبینکنگ سہولت فراہم کی جاسکتی ہے۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ پاکستان میں ایک لاکھ بالغ افرادکےلئےکمرشل بینکوں کی برانچیں 10.8ہیں،یہ تعدادعلاقائی ممالک کےمقابلےمیں بھی کم ہے،گزشتہ 5سال میں پاکستان میں بینک اکاؤنٹس میں127فیصد اضافہ ہوا،ملک کی24کروڑآبادی میں سے60فیصدبالغ ہیں۔
رپورٹ کےمطابق ملک میں9کروڑبینک اکاؤنٹ ہیں،کوویڈسےموبائل اورکیش لیس بینکنگ کوفروغ ملا،آن لائن لین دین فروری 2020میں 17فیصدتھا ،ستمبر2024میں 75فیصدہوگیا،فوری ادائیگی کےنظام راست نےآن لائن لین دین کومزیدفروغ دیا،راست کےذریعےروزانہ اوسط3لاکھ ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔پاکستان کے 25لاکھ ریٹیل سیکٹرمیں ڈیجیٹل ادائیگی کےوسیع مواقع ہیں،ریٹیل سیکٹرکاٹیکس ادائیگی میں4فیصدحصہ ہے۔

Leave a reply