منکی پاکس:بیرون ملک سےآنیوالےمسافروں کی اسکریننگ کاعمل سخت

0
66

منکی پاکس کے پھیلاوکےخطرےکےپیش نظربیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کاعمل سخت کردیاگیا،ملک بھرکے ائیرپورٹ پر بیرون ملک سےآنے والےمسافروں  کی اسکریننگ کاسلسلہ جاری ہےجس میں دوروزمیں تقریباً19ہزارمسافروں کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ 2دنوں میں بیرون ملک سےپاکستان آنےوالی پروازوں کی تعدادتقریباً140ہےجس میں 19ہزار412بین الاقوامی مسافروں کی اسکریننگ کاعمل مکمل کرلیاگیاہے۔
دوروزمیں وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں 40پروازیں بیرون ملک سےپاکستان آئیں۔جن میں 5ہزار485مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔جس میں ایک مسافرمیں منکی پاکس وائرس کی علامات پائی گئیں جس کوآئیسولیشن میں بھیجاگیا،لیکن بارڈر ہیلتھ سروسز نے ٹیسٹ کرنے پر رپورٹ منفی آنے پر مسافر کو گھر جانے کی اجازت دی۔
گزشتہ دودنوں میں لاہورکےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے 32 پروازوں کے ذریعے 6ہزارمسافرپہنچے۔جن کی اسکریننگ کی گئی ۔
کراچی کے جناح ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے 35 پروازوں کے ذریعے آئے 4 ہزار 214 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔ کراچی ائیرپورٹ پر آنے والے مسافروں میں 52 ڈیپورٹیز بھی شامل تھے۔
اسی طرح ملتان ائیرپورٹ پر 12 پروازوں سے 1571 مسافرپاکستان آئے۔جن اسکریننگ کی گئی۔
پشاور ائیرپورٹ پر 6 پروازوں کے ذریعے آئے 682 مسافروں اور فیصل آباد ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے 3 پروازوں کے ذریعے 289 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔
سیالکوٹ ائیرپورٹ پربھی بیرون ملک سےدس پروازیں پاکستان آئیں۔جن میں تقریباً 962 مسافرپاکستان آئے۔جن کواسکریننگ کےبعدگھروں کوبھیج دیاگیا۔
بلوچستان کےشہر کوئٹہ کےائیرپورٹ پربھی بیرون ملک سے آنے والے 207 مسافروں کی منکی پاکس جانچنے کے لیے اسکریننگ کی گئی۔ مسافروں کی ائیرپورٹس پر تھرمل مشین کے ذریعے اسکریننگ کی جارہی ہے۔

Leave a reply