75ہزار سال قدیم خاتون کا چہرہ دوبارہ تشکیل دیدیا گیا

0
53

(پاکستان ٹوڈے) دنیا بھر میں سائنسدان اور ماہرین آثار قدیمہ ماضی اور مستقبل کے حوالے سے اپنی اپنی تحقیق کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

برطانیہ کی آثار قدیمہ کے ماہرین کی ایک ٹیم نے حال ہی میں ایک 75 ہزارسال پرانی نینڈرتھل (قدیم انسان) خاتون کا چہرہ دوبارہ تشکیل دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون کا یہ چہرہ ایک کھوپڑی کی باقیات کی مدد سے بنایا گیا ہے، جو 2018 میں عراق سے ملی تھی۔

رپورٹس کے مطابق کھدائی کے دوران ملنے والی اس خاتون کی ہڈیاں بہت زیادہ نرم ہوچکی تھیں اور محققین نے ہڈیوں کو جوڑنے سے قبل انہیں مضبوط کیا تھا، جس کے بعد ماہرین نے اس کا تھری ڈی ماڈل تیار کیا اور یوں 75ہزار سال قدیم خاتون کا چہرہ دوبارہ تشکیل دیا گیا۔

Leave a reply