
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کے8ویں میچ میں افغانستان نےانگلینڈکےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاہے۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےجارہےچیمپئنزٹرافی کےآٹھویں میچ میں افغانستان اورانگلینڈکی ٹیمیں مدمقابل ہیں،دونوں ٹیموں کےکپتان جیت کےلئےپرعزم ہیں۔
افغانستان اور انگلینڈ ٹورنامنٹ میں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے دونوں کیلئے میچ میں فتح حاصل کرنا انتہائی اہم ہوگا۔
ٹاس کےموقع پرگفتگوکرتےہوئےافغانستان کےکپتان حشمت اللہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم دنیا کی اچھی ٹیموں میں سے ہے، ہم مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے۔دوسری اننگزمیں پچ سلو ہوجاتی ہے جس سے ہمارےاسپنرز کو مددملےگی۔
انگلینڈکےکپتان جوز بٹلر کاکہناتھاکہ افغانستان کے پاس اچھے سپنرز ہیں جبکہ ہمارے پاس کوالٹی کے فاسٹ باؤلرز ہیں، میچ میں اچھا پرفارم کریں گے۔ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، اچھا کھیل کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ،برائیڈن کارس کی جگہ جیمی اورٹن کو شامل کیا گیا ہے۔
افغانستان اسکواڈ:
افغانستان کی ٹیم میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ شامل جبکہ (کپتان)حشمت اللہ شاہدی، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب بھی ٹیم کاحصہ ہیں اور راشد خان، نور احمد اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔
انگلش سکواڈ:
انگلش اسکواڈ فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی سمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، (کپتان) جوز بٹلر، لیام لیونگسٹون، جوفرا آرچر، جیمی اوورٹن، عادل رشید اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔
یادرہےکے میگاایونٹ کےافتتاحی میچ میں نیوزی لینڈنےپاکستان کو60رنز سے شکست دی جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے دوسرےمیچ میں بھارت نےبنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست دی،ٹورنامنٹ کےتیسرےمیچ میں جنوبی افریقہ نے107سکور سے افغانستان کوشکست دی تھی۔ایونٹ کےچوتھےمیچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5وکٹوں سےشکست دی تھی۔چیمپئنرٹرافی کےہائی ولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو6وکٹوں سےشکست دی،پھرایونٹ کےچھٹےمیچ میں نیوزی لینڈنے بنگلہ دیش کو5وکٹوں سےشکست دیکرسیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیاجبکہ سات واں میچ آسٹریلیااورجنوبی افریقہ کےدرمیان ہوناتھامگربارش کےباعث دونوں ٹیمیں کوایک،ایک پوائنٹ مل گیا۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہاہے،پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔