
اینٹی کرپشن عدالت نےیوسف رضاگیلانی کوٹڈاپ کیس سمیت3مقدمات سےبری کردیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے، جج نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کے خلاف 3 مقدمات کا فیصلہ ہے، جس پرجواب میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا جی پتا ہے۔
عدالت نےیوسف رضاگیلانی کی جانب سےدائربریت کی درخواست منظور کرلی۔یوسف رضاگیلانی کےوکیل فاروق ایچ نائیک دلائل جمع کراچکے تھے۔
عدالت نے استفسار کیا آپ کس جیل میں جانا چاہیں گے، کراچی، ملتان یا اسلام آباد، جس پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں، ہمارے لیے جیل نئی بات نہیں ہے، چاہیں تو مجھے پھانسی دے دیں، چیئرمین سینیٹ کے جواب پر اینٹی کرپشن عدالت کے جج مسکرا دیے۔
عدالت نے سوال کیا آپ کو گھر کی جیل کیوں پسند نہیں؟ جس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا میرا آبائی گھر ملتان ہے، فیملی لاہور اور سینیٹ آفس اسلام آباد ہے۔
جج نے کہا تو آپ بتائیں، کورٹ تو کراچی میں ہے، یوسف رضا گیلانی نے جواب میں کہا پھر کہا جائے گا ان کی جماعت کی سندھ میں حکومت ہے۔
عدالت نے کہا گیلانی صاحب آپ کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، آپ با عزت بری ہیں، آپ کے خلاف گواہی دینے والے اب خود ملزم بن گئے ہیں۔
عدالت نے 3 مقدمات کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد یوسف گیلانی سمیت 40 ملزمان کو کیس سے بری کر دیا۔
بعدازاں عدالت کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےچیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کاکہناتھاکہ جوبھی کام کرتاہوں آئین کےمطابق کرتاہوں،مجھ پر 2009میں کیس بنایاگیا،اگرکوئی سینیٹرجیل میں ہےتوقانون کےمطابق پروڈکشن آرڈرجاری کرسکتاہوں،کل ایک اورممبرکواٹھایاگیاہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔