8اکتوبر2005کےقیامت خیززلزلےکو19برس بیت گئے،غم آج بھی تازہ ہیں،اس سانحہ میں لاکھوں لوگ بےگھرہوئےاورہزاروں لوگ دنیا سےرخصت ہوگئے۔
19سال قبل 8اکتوبر2005 کی صبح کو ہولناک واقعہ پیش آیا،یہ المناک واقعہ 8بج کر 52منٹ پر زلزلے کی صورت میں پیش آیا،ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.6تھی ۔جس نے آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع کے علاوہ خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں کو بھی بری طرح متاثر کیا،اس زلزلے کے فوری اثرات 30لاکھ افراد کے بے گھر ہونے اور ابتدائی تخمینے کے مطابق 88000 اموات کی صورت میں سامنے آئے ۔
کے پی کے صوبے کا ایک خوبصورت شہر بالاکوٹ جوکہ دریائے کنہار کے کنارے موجود ہے، مکمل طور پر تباہ ہوگیا،مگر نہ تو متاثرین بالاکوٹ کے لیے ہسپتال بن سکا اور نہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے باوجود نیو بالاکوٹ سٹی کی تعمیر مکمل ہوسکی، 4 حکومتیں بدل گئیں مگر متاثرین کے حالات آج تک نہ بدل سکے۔
کئی سکول مکمل طور پر قبرستانوں میں بدل گےآزاد کشمیر میں مظفر آباد سے لے کر باغ، راولا کوٹ اور کئی دوسرے علاقوں میں تباہی کے ایسے دلدوز منا ظر تھے کہ ان کو دیکھنے کی تاب کسی میں نہ تھی۔ایک اندازے کے مطابق 12000 طلباء وطالبات اور 1500 سے زائد اساتذہ اس زلزلے میں زندہ درگور ہو گئے۔
دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد جموں کشمیر بھر میں شہدائے زلزلہ کی برسی آج منائی جائے گی، مظفرآباد میں مرکزی تقریب یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہوگی، تقریب میں وزیراعظم ، وزراء، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سمیت دیگر افراد شرکت کریں گے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
فروری 21, 2024 -
عطااللہ تارڑنے پرسنل سٹاف آفیسر مقرر کردیا
اپریل 23, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔