8فروری کومینڈیٹ چرایاگیاابھی بھی وقت ہےکمیشن بنادیں عوام ویلکم کرینگے،پی ٹی آئی

0
14

تحریک انصاف کےسیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ 8فروری کولوگ باہرنکلے،ہم نےلاہور سمیت ہرجگہ میدان مارا،ہمارامینڈیٹ چرایاگیا،سینیٹرشبلی فرازنےکہاکہ ابھی بھی وقت ہےکمیشن بنادیں عوام ویلکم کریں گے۔
اسلام آبادمیں تحریک انصاف کےسیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اورسینیٹرشبلی فراز کامشترکہ پریس کانفرنس کرتےہوئے کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی سےآج طویل ملاقات ہوئی،بانی پی ٹی آئی نےکہاہم مضبوطی سےکھڑےرہیں،عمران خان نے کہا مذاکرات کوکمزوری نہ سمجھاجائے۔
سلمان اکرم راجہ کاکہناتھاکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر ہم28 جنوری کی نشست میں نہیں بیٹھیں گے، بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ مذاکرات کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔
رہنماپی ٹی آئی کا مزیدکہناتھاکہ مذاکرات اس لئےشروع کیے9مئی اور 26 نومبرواقعات کےحقائق کااندازہ ہوجائے،ہم سےہمارابلےکانشان چھیناگیا،8فروری کولوگ باہرنکلے،ہم نےلاہورسمیت ہرجگہ میدان مارا،ہمارامینڈیٹ چرایاگیا،عدالتوں میں بھی گئے،بانی نےپھردہریاکہ ہم نےمذاکرات کادر وازہ کھولا۔بانی پی ٹی آئی نےکہامذاکراتی ٹیم سےفوری ملاقات کرائی جائے،ہم26نومبرکاموادسب کےسامنےرکھیں گے۔
سینیٹرشبلی فرازکاکہناتھاکہ دوڈھائی سال سےجوہورہاہےاس کی ملکی سیاسی تاریخ میں نظیرنہیں ملتی ،ہماری سیاست کامقصدملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کوقائم کرناہے،یہ نہیں چاہتےکہ عوام9مئی کی حقیقت جانیں،بدنیتی کی بنیادپر مذاکرات میں بہانےکیےگئے،ابھی بھی وقت ہےکمیشن بنادیں عوام ویلکم کریں گے۔

Leave a reply