اسلام آبادہائیکورٹ بینچزتبدیلی تنازع،ایک اوراہم فیصلہ جاری

0
18

اسلام آبادہائیکورٹ کے بینچزتبدیلی تنازع کاایک اوراہم فیصلہ جاری کردیاگیا ۔ ڈویژن بینچ نےقائم مقام چیف جسٹس کےبینچ تبدیلی اختیارات پرمزید سوالات کھڑےکردئیے۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس سرداراعجازاسحاق نے 12 صفحات کافیصلہ جاری کردیا۔
فیصلےمیں لکھاگیاکہ ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کوآئندہ بغیرقانونی جوازکیس سنگل سے ڈویژن بینچ ٹرانسفرکرنےسےروک دیا گیا،ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کوآئندہ ٹرانسفر یامارکنگ کرتےہوئےعدالتی گائیڈ لائنز کومدنظررکھنےکاحکم دیاگیا،قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پرڈویژن بینچ میں مقررکردہ کیسزدوبارہ واپس مختلف بینچزمیں بھیجنےکاحکم دیاگیا۔جب تک فل کورٹ ہائیکورٹ رولزپرمزیدرائےنہ دےانہی گا ئیڈلائنزپرعمل کریں،عدالت نےڈپٹی رجسٹرارکوحکم دےدیا۔
عدالت نےفیصلےمیں کہاکہ ہائیکورٹ رولز اینڈآرڈرزکےمطابق ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل تمام کیسزمتعلقہ بینچ میں بھیج دے،ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کیس سنگل بینچ سےڈویژن بینچ بھیجنےکااختیاربغیرقانونی جوازاستعمال نہ کریں،کیسزفکس کرنےیامارک کرنےکااختیارکس کاہے؟عدالت نےمستقبل کی گائیڈلائن دےدی،رولزاینڈآرڈرزکےمطابق چیف جسٹس کااختیارروسٹرکی منظوری کاہے،رولزواضح ہیں کیسزمارکنگ اورفکس کرناڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کااختیار ہے۔
عدالت نےفیصلےمیں مزیدلکھاکہ ڈپٹی رجسٹرارکوکیس واپس لینےیاکسی اوربینچ کےسامنے مقرر کرنے کا اختیار نہیں،جوجج بینچ میں سینئر ہوٹرانسفرہونے والا کیس اس کےسامنےرکھاجائے،قائم مقام چیف جسٹس نےیہ تمام کیسزڈویژن بینچ ٹومیں ٹرانسفرکردئیے۔

Leave a reply