پیپلزپارٹی نہروں کےمعاملےپرمگرمچھ کےآنسوبہارہی ہے،عمرایوب

0
7

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمرایوب نےکہاہےکہ پیپلزپارٹی نہروں کےمعاملےپرمگرمچھ کےآنسوبہارہی ہے۔
اپنےایک بیان میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب کاکہناتھاکہ اپنےحق کیلئے آواز اٹھاتے ہیں توایف آئی آردرج ہوجاتی ہے،سندھ کےکینال کےتحفظات پر12مارچ کوباقاعدہ قرادادپیش کی،پیپلزپارٹی اس حوالےسےمگرمچھ کےآنسوبہارہی ہے۔
عمرایوب کامزیدکہناتھاکہ نہروں کےمسئلےمیں شہبازشریف اورآصف زرداری دونوں ملوث ہیں،دریائےسندھ سےنہریں نکالناسندھی عوام کےگلے پر چھرا پھرنےکےمترادف ہے،مائنزاینڈمنرلزبل کےحوالےسےوہی فیصلہ ہوگاجوبانی پی ٹی آئی کہےگا۔

Leave a reply