85ویں یوم پاکستان کی تیاریاں جاری،پاک فضائیہ کی فلائی پاسٹ کی ریہرسل

85ویں یوم پاکستان کی تیاریاں جاری،پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے فلائی پاسٹ کی ریہرسل کی۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے 23 مارچ کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پلان جاری کردیاگیا۔
85ویں یوم پاکستان 23مارچ کی پریڈکاانعقادایوان صدرمیں کیاجائےگاجس کےلئے باقاعدہ طورپرتیاریوں کاسلسلہ جاری ہے،یوم پاکستان پرپاک فضائیہ کی جانب سےفلائی پاسٹ کامظاہرہ کیاجائےگا،جس کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کریں گے۔
یوم پاکستان کےحوالے سے پاک فضائیہ کےجنگی طیارےفلائی پاسٹ کامظاہرہ کریں گےجس کےلئے آج پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی فلائی پاسٹ کی ریہرسل ہوئی، اسلام آباد کی فضاؤں میں اس ریہرسل میں ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے حصہ لیا، میراج اور دوسرے جنگی طیارےبھی شریک ہوئے۔
اس خصوصی تقریب میں غیر ملکی سفیر، اعلیٰ سول و فوجی حکام شرکت کریں گے۔
دوسری جانب یوم پاکستان کی تقریب کےلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکی ٹریفک پولیس نے 23مارچ کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پلان جاری کردیا۔جس کےمطابق بروز اتوار یومِ پاکستان کے موقع پر مختلف اوقات کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق 22 مارچ رات 12 بجے سے23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے اسلام آباد میں داخلہ ممنوع ہو گا، 23 مارچ 6 بجےصبح سے دن ایک بجے تک سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو سے کوڑیانوالہ چوک تک آنے اور جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔
پلان کےمطابق بہارہ کہو جانے والی ٹریفک سیونتھ ایونیو سے پاک چائنہ روڈ، راول ڈیم چوک، کشمیر چوک اور کلب روڈ کا استعمال کرے، روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور سے لاہور جانے والا ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹر وے استعمال کرے۔
پورا ہفتہ بارشیں، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی
اپریل 19, 2025چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کانفرنس میں شرکت کیلئےچین روانہ
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔