9مئی جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان سمیت 60ملزمان پر فرد جرم عائدکردی گئی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی کوکمراہ عدالت میں پیش کیاگیا۔عمرایوب، شیخ رشید، فواد چودھری، زرتاج گل اور راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے۔
وکلاء کے دلائل مکمل ہونےکے بعد جج امجد علی شاہ نے فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی۔بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ۔بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔
مرادسعید،شہبازگل،زلفی بخاری اورحماداظہرسمیت23ملزمان پہلے ہی اشتہاری ہیں۔
پولیس نےعمرایوب اورراجہ بشارت سمیت4پی ٹی آئی رہنماؤں کوگرفتارکرلیا۔
سابق صوبائی وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کواڈیالہ جیل کےباہر سے گرفتار کرلیا گیا،راجہ بشارت جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت کےبعدجیل سےباہرنکلےتھے۔
اپوزیشن لیڈرعمرایوب بھی اڈیالہ جیل کےگیٹ پرگرفتارہوئے۔
واضح رہےکہ 9مئی کوجی ایچ کیوپرحملےکامقدمہ تھانہ آراےبازارمیں درج ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مخصوص نشستوں کامعاملہ:الیکشن کمیشن کااجلاس طلب
جولائی 16, 2024 -
سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی
مئی 30, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔