9مئی کے مقدمات میں عدالت نےملزمان کےوکلاکودلائل کیلئے طلب کرلیا۔
لاہورانسداددہشتگردی عدالت کےجج ارشدجاویدنے9مئی کےمختلف مقدمات کی سماعت کی۔ جے آئی ٹی نے سانحہ نو مئی کے مختلف مقدمات میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ عدالت پیش کر دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے نو مئی کو عوام کو اکسایا، اسد عمر، اعظم سواتی اور حافظ فرحت عباس سمیت دیگر ملزمان گناہ گار ہیں۔
دوران سماعت عدالت نے ملزمان کے وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ کہہ رہے تھے کہ تفتیش مکمل کریں اب ہو گئی ہے تو بحث کریں، آپ بتا دیں تاریخ چاہیے۔
بعدازاں عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو 9 مئی کے مختلف مقدمات میں دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر 14 جنوری کو طلب کر لیا۔
سرکاری سکولوں کیلئے 4 ارب 51کروڑ اور 71لاکھ کا بجٹ جاری
دسمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔