9مئی مقدمات،محمودالرشید،عمرسرفرازچیمہ سمیت 7ملزمان کو سزا

0
4

پی ٹی آئی کودھچکا، 9مئی کےدومقدمات میں محمودالرشیداورسابق گورنر عمرسرفراز چیمہ سمیت 7ملزمان کو دس دس سال قیدکی سزاسنادی گئی۔
لاہورکی انسداددہشتگردی عدالت کےجج نےکوٹ لکھپت جیل میں 9مئی کے دو مقدمات کافیصلہ سنایا۔
فیصلےکےمطابق شاہ محمودقریشی کودونوں مقدمات سےبری کردیاگیا۔
فیصلےمیں کہاگیاکہ محمودالرشید،عمرسرفرازچیمہ کودس دس سال قیدکی سزاجبکہ یاسمین راشداوراعجازچودھری کوبھی دس دس سال قیدسنائی گئی ۔
فیصلےمیں مزیدکہاگیاکہ 9مئی مقدمات میں عائشہ بھٹہ کوجناح ہاؤس کےقریب گاڑیاں جلانےکےمقدمہ میں 10سال قیدسنائی گئی،جبکہ عالیہ حمزہ اورصنم جاویدکو5،5ساقیدکی سزاسنائی گئی۔
فیصلےکےمطابق تھانہ شادمان کوآگ لگانےکےکیس میں12ملزمان کوبری کرنےکاحکم دیاگیا۔جس میں سہیل خان ،اویس ،رفیع الدین،فریدخان،سلمان احمدکوبری کردیاگیا،جبکہ عبدالقادر،فیضان ،طیب، سلطان، شاہدبیگ ، ماجدعلی اوربخت روان بھی بری ہونےوالوں میں شامل ہیں۔
عالیہ حمزہ اورصنم جاوید ضمانت پررہاہےدونوں رہنماؤں میں سےکوئی ملزم فیصلےکےوقت عدالت میں نہیں تھا۔
جناح ہاؤس کےقریب گاڑیاں جلانےکےمقدمہ میں شاہ محمودقریشی ،ابرار، امجد، فیصل ،جمیل،سعدیہ اورتسنیم کو مقدمےسےبری کردیاگیا۔

Leave a reply