9مئی کنٹینرجلانےکاکیس:حماداظہر،اسلم اقبال سمیت دیگراشتہاری قرار

0
38

9مئی کوکلمہ چوک میں کنٹینرجلانےکےکیس میں عدالت نےحماداظہراورمیاں اسلم اقبال سمیت 8روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کواشتہاری قراردےدیا۔
لاہورکی انسداددہشتگردی عدالت کےجج ارشدجاویدنے9مئی کوکلمہ چوک پرکنٹینرجلانےکےمقدمےکی سماعت کی۔
عدالت نےتھانہ نصیرآبادمیں درج مقدمےمیں پولیس درخواست پرکارروائی کی۔
عدالت نے8روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کواشتہاری قراردےدیا۔جن میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر ،مراد سعیداشتہاری قرارجبکہ زبیرخان نیازی ،حامد رضا گیلانی اورمحمدجاویدکوبھی اشتہاری قراردیاگیا،اےٹی سی نےعبدالصمداورواثق قیوم کوبھی کیس میں اشتہارقراردیدیا۔
عدالت نےپی ٹی آئی رہنماؤں کےدائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

Leave a reply