9مئی کیس،عمران خان نےسپریم کورٹ سےرجوع کرلیا

0
5

9مئی کیس کامعاملہ ،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ سےرجوع کرلیا۔
عمران خان نے 9 مئی کیس میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔بانی پی ٹی آئی نے لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ 9 مئی واقعات میں معاونت کا الزام بے بنیاد ہے، دیگر ملزمان کوضمانت مل چکی ہے، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا حق بنتا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ مقدمات میں ثبوت کا فقدان ہے، عمران خان کے نیب حراست میں ہونے کی وجہ سے جرم میں ملوث ہونا ناممکن ہے، پراسیکیوشن کے متضاد بیانات کیس کو مشکوک بناتے ہیں، مقدمات میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے 5 ماہ تک گرفتاری سے گریز کیا، جس سے بدنیتی واضح ہے، پولیس کے تاخیری بیانات ناقابل اعتبارہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں۔
یاد رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔

Leave a reply