9مئی کیسز،علیمہ خان کےدوسرےبیٹےکا5روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

0
7

9مئی کیسزمیں عدالت نے علیمہ خان کےدوسرےبیٹےشیر شاہ خان کاپانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
لاہورکی انسداددہشت گردی عدالت کےجج منظرعلی گل نےعلیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کے9مئی مقدمے کی سماعت کی۔شیرشاہ کی جانب سےوکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوشن نے مؤقف اختیارکیاکہ ملزم نےموقع واردات پراسلحہ کااستعمال کیا، ویڈیو میں بھی ملزم کی موجودگی پائی گئی،جبکہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاونٹس ریکور کرنے ہیں، جس کےلئے ملزم کوتیس روز کےجسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالےکیاجائے۔
وکیل سلمان صفدرنےکہاکہ ملزم کی گرفتاری غیرقانونی ہے،ملزم کوستائیس ماہ بعد گرفتارکیاگیا،ملزم کل اپنے بھائی کے ساتھ اسی عدالت میں پیش ہوا، کل گرفتار کر لیا گیا۔
عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم شیر شاہ کے ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بعد ازاں عدالت نے علیمہ خان کےبیٹے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ملزم کو پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔
واضح رہےکہ ملزم کو9مئی کو تھانہ سرور روڈ کے جناح ہاوس حملہ کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شاہ ریز عظیم کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا تاہم عدالت نے ملزم کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا تھا۔

Leave a reply