
9مئی کیسزمیں سزایافتہ پی ٹی آئی کارکنوں کی اپیلوں سماعت کےدوران عدالت نےفریقین کونوٹس جاری کردیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس محمد اعظم اور جسٹس خادم سومرو نے نو مئی کے کیسز میں سزا یافتہ پی ٹی آئی کارکنوں کی اپیلوں پر سماعت کی ۔پی ٹی آئی کی طرف سےوکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل بابراعوان نےکہاکہ جن کو سزا ہوئی ہے وہ اس کیس میں نامزد نہیں،پر امن ریلی نکالنے کی اجازت ہے۔
جسٹس خادم سومرونےکہاکہ نوٹس کر دیتے ہیں۔
وکیل بابر اعوان نےکہاکہ شاٹ نوٹس کردیں،ساری سزائیں دے دی ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ شناخت نہیں ہوئی، یہ خودکش حکم دیا ہے،نہ کوئی زخمی ہوا نہ مرا لیکن یہ دہشتگردہیں،پولیس کے مطابق ملزمان سے دو ڈنڈے برآمد ہوئے ہیں۔
وکیل بابراعوان نےمزیدکہاکہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کو نقاب پوش افراد ہائی کورٹ کے احاطے سے اٹھا کر لے گئے،سیاسی لیڈر کو اٹھا کر لیجانے کے بعد مختلف جگہوں پر مظاہرہ ہوا، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے پاس ڈنڈے، پی ٹی آئی جھنڈے اور آتشی اسلحہ تھا،مشتعل ملزمان نے تھانہ رمنا پر حملہ کیا، مقدمے کے مطابق میرے کلائنٹ کا نام کہی نہیں ،اس کیس میں دیکھنا چاہیے کہ میرے کلائنٹ کہاں پر تھے۔
جسٹس محمدخادم سومرونےکہاکہ مجرم کتنے عرصے سے زیرِ حراست ہیں؟
وکیل بابراعوان نےکہاکہ کلائنٹ ضمانت پر رہا تھے فیصلہ سنا کر عدالت سے گرفتار کر لیا گیا، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر ہائیکورٹ سے اٹھایا گیا، لیڈر کو اٹھا لیا جائے تو لوگوں کو گھر بیٹھنا چاہیے تھا یا باہر نکلنا چاہیے تھا، اس درخواست کو بھی دیگر درخواستوں کے ساتھ مقرر کیا جائے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت مقرر کردی عدالت نے اپیلوں پر سماعت 19 جون تک ملتوی کردی۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔