9 مئی کیسز:علیمہ خان کےبیٹےکا8روزہ جسمانی ریمانڈمنظور،دوسرابیٹاگرفتار

جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت نے علیمہ خان کےبیٹےکا8روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرلیا جبکہ دوسرابیٹابھی پولیس نےگرفتارکرلیا۔
لاہورکی انسداددہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی ،جس میں علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کوپیش کیاگیا۔
شاہ ریز خان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو دو سال کی تاخیر سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے پاس ملزم کے خلاف کیا مواد ہے؟ ملزم کی والدہ اس مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکی ہیں لہذا شاہ ریز خان کو بھی بری کیا جائے۔
جس پرپولیس نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی اور ملزم شاہ ریز خان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نےعلیمہ خان کےبیٹےشاہ ریزخان کےجسمانی ریمانڈکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیاجس کو کچھ دیرکےبعدسنایاگیاجس میں عدالت نےملزم کا8روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرلیا۔
پولیس نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کےبھانجےاورعلیمہ خان کے دوسرے بیٹے کوبھی9مئی مقدمہ میں گرفتارکرلیا۔
اس حوالےسےتصدیق کرتےہوئےایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو 9 مئی کے کیسز میں حراست میں لیا گیا ہے ، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
خاندانی ذرائع کا بتانا ہےکہ شیر شاہ کو جب حراست میں لیا گیا تو وہ والد کے ساتھ عدالت سے واپس آ رہے تھے۔
خاندانی ذرائع کاکہناہےکہ جن لوگوں نےعلیمہ خان کےدوسرےبیٹےکوحراست میں لیاانہوں نےہی رات کوعلیمہ خان کےبیٹےشاہ ریز خان کوگرفتارکیاتھا۔
واضح رہےکہ گزشتہ رات کوعلیمہ خان کےبڑےبیٹےشاہ ریز خان کوگھرسے حراست میں لیاگیاتھاجس کوآج عدالت میں پیش کیاگیا۔