پاکستان سےجنگ نہیں ہونی چاہیے،ٹرمپ کی مودی کووارننگ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےبھارتی وزیراعظم نریندرمودی کووارننگ دیتے ہوئےکہاکہ پاکستان سےجنگ نہیں ہونی چاہیے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات ہوئی اور ان سے تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔
ٹرمپ نےمزیدکہاہےکہ مودی کوبتادیاہےکہ پاکستان سےجنگ نہیں ہونی چاہیے،بھارت روس سےمزیدتیل نہیں خریدےگا،تجارت کےذریعےمعاملات حل کررہاہوں،چین اوریورپی ممالک نےامریکاپرسخت محصولات عائد کیے، کسٹم ڈیوٹی ہماری قومی سلامتی کےتحفظ کااہم ذریعہ ہے،محصولات کےبغیرہماری معیشت گرےگی۔
امریکی صدرنےگفتگوکےدوران ایک بارپھرپاکستان اوربھارت کی جنگ کاذکرکرتےہوئےکہاکہ تجارت کے ذریعے 8 جنگیں رکوائی ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی شامل ہے۔پاک بھارت جنگ کے دوران 7 طیارے گرائے گئے، دونوں جوہری ممالک کے درمیان جنگ تجارت سے روکی۔
صدر ٹرمپ نےمزیدبتایاکہ دونوں ممالک کےدرمیان تجارت کےذریعےجنگ بندی کرائی ،فریقین کوفون کرکےکہا اگر آپ جنگ کرتے ہیں تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا جس کے بعد 24 گھنٹوں میں انہوں نے مجھے کال کرکے بتایا کہ وہ جنگ نہیں کرنا چاہتے۔