پاکستان نےجنوبی افریقہ کوشکست دیکرٹی ٹوئنٹی سیریز2-1سےجیت لی

0
28

پاکستان نےجنوبی افریقہ کوتیسرےٹی ٹوئنٹی میچ میں 4وکٹوں سےشکست دے کر سیریز2-1سےجیت لی۔
لاہورقذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرےاورفیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کرنےکافیصلہ کیا،مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئےمقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کا 140 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکےسیریز 1-2 سے جیت لی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نےاننگزکاآغازکیاتوپیروٹیزبلےبازمشکلات کاشکاررہے،پہلے ہی اوور میں دوکھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ افریقی بیٹرز ریزا ہینڈرکس، کوربن بوش اور فریرا نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم پروٹیز کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔
ساؤتھ افریقہ کی جانب سےریزا ہینڈرکس 34،کوربن بوش 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سےشاہین آفریدی نے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ فہیم اشرف اور ڈیبیوٹینٹ عثمان طارق نے دو، دو شکارکئے۔
پاکستان کی جانب سےاننگزکاآغازبھی انتہائی مایوس کن رہا،قومی ٹیم کی جانب سےاننگزکاآغازصاحبزادہ فرحان اورصائم ایوب نےکیا،جوکےکامیاب نہ ہوسکےصائم ایوب ایک بارپھربغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے۔ صاحبزادہ فرحان 19رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔پھرمایانازبلےباز بابراعظم اورکپتان سلمان آغا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں تاہم سلمان 33رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے اور بابر اعظم 68 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
دونوں کےآؤٹ ہونےکےبعدقومی ٹیم ایک بارپھرمشکلات کاشکارہوئی توچل تومیں آیاوالامعاملہ شروع ہوگیاپھر پاکستان نے 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 140رنز کا ہدف حاصل کرلیا اور 4 وکٹوں سے میچ جیت کر سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
واضح رہےکہ ٹی ٹوئنٹی سیریزکےپہلےمیچ میں جنوبی افریقہ نےپاکستان کو55رنز سےشکست دیکرواضح برتری حاصل کرلی تھی پھردوسرےمیچ میں قومی ٹیم نے 9وکٹوں سےجیت اپنےنام کی تھی ۔

Leave a reply