سردی آ گئی: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات نے مسافروں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی حالات کے مطابق خصوصاً پہاڑی علاقوں میں اپنے سفر کا مناسب بندوبست کریں کیونکہ آندھی، جھکڑ اور ژالہ باری کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔















