سرد موسم میں سمارٹ فونز کی چارجنگ جلد کیوں ختم ہو جاتی ہے؟

0
6

سرد موسم میں سمارٹ فونز کی چارجنگ جلد کیوں ختم ہو جاتی ہے؟دلچسپ اور حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سرد موسم میں سمارٹ فونز کی بیٹری معمول سے کم وقت چلتی ہے۔
ماہرین کے مطابق حقیقت میں فون بیٹریز سرد موسم کے درجہ حرارت سے متاثر ہوتی ہیں،یہ بالکل ایسا ہی ہے، جیسا الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریز کے ساتھ موسم سرما میں ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق فون کے اندر موجود بیٹریز کے کیمیکلز اس کی وجہ بنتے ہیں۔زیادہ تر سمارٹ فونز میں لیتھیم آئیون بیٹریز کا استعمال ہوتا ہے اور ان بیٹریز میں سیال کی شکل میں الیکٹرو لائٹس موجود ہوتے ہیں ،جو چارج ذرات کی منتقلی کا کام کرتے ہیں،یہ بہاؤ ایک برقی توانائی پیدا کرتا ہے اور سرد موسم یا کم درجہ حرارت میں ٹھنڈک اس عمل میں رکاوٹ بنتی ہے۔لیتھیم آئیونز سرد موسم میں سست ہو جاتے ہیں اور الیکٹروڈز سے درست طور پر رابطہ نہیں کرپاتے، جبکہ بیٹری اتنا کرنٹ پیدا نہیں کرپاتی، جس کے باعث فون کی بیٹری بہت تیزی سے ختم ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق فون بیٹری 18 سینٹی گریڈ سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت بہترین ہوتا ہے ،جبکہ مثالی چارجنگ درجہ حرارت ایک سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔اس سے باہر کوئی بھی درجہ حرارت بیٹری چارجنگ کیلئے بہترین نہیں سمجھا جاتا، جبکہ نقطہ انجماد سے نیچے کا درجہ حرارت بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Leave a reply