سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم انتقال کرگئیں

دلچسپ کونٹینٹ کی وجہ سےسوشل میڈیاپرشہرت حاصل کرنےوالی پیاری مریم انتقال کرگئیں۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم کےانتقال کی خبرفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ پراُن کےذاتی اکاؤنٹ سے شیئرکی گئی۔پیاری مریم کےانتقال کی خبرسوشل میڈیاپرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔جس نےاُن کے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔
مریم اپنے شوہر احسن علی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی تھیں اور وہ جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں۔اچانک طبیعت خراب ہونے پر مریم کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران زچگی انتقال کر گئیں۔ بدقسمتی سے ان کے بچوں کو بھی نہ بچایا جاسکا۔















