سردی، بارش ، برفباری اور دھند:محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

0
4

سردی، بارش ، برفباری اور شدید دھند ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق شمالی علاقہ جات میں 5 دسمبر کو ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، آج4 دسمبر کی رات سے کل 5 دسمبر تک کمزور مغربی ہوا کا سلسلہ ملک کے شمالی حصوں کو متاثر کرے گا۔گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج موسم سرد،مطلع جزوی ابرآلود رہےگا،مری اورگلیات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوامیں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلود رہےگا،دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام میں 4 دسمبر کی رات سے 5 دسمبر تک بارش یا برفباری کا امکان ہے، تاہم دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ برقرار ر ہے گی۔
محکمہ موسمیات نےسندھ میں موسم خشک اورسردرہنےکی پیشگوئی کی ہے،بلوچستان میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،اُدھرکشمیر،گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے۔

Leave a reply