فیلڈمارشل کی نامزدگی سےپاکستان اورجمہوریت مضبوط ہوگی،عابدشیر

رہنمامسلم لیگ(ن)عابدشیرعلی نےکہاہےکہ فیلڈمارشل کی نامزدگی سےپاکستان اورجمہوریت مضبوط ہوگی۔
رہنمان لیگ عابدشیرعلی کاکہناتھاکہ میاں محمدنوازشریف ،میاں شہبازشریف اورمریم نوازکاسینیٹ ٹکٹ دینےپرشکریہ اداکرتاہوں،اپنےفرائض منصبی بھرپور طریقےسےاداکروں گا،کاغذات نامزدگی کے2سیٹ جمع کرائے ہیں، 8دسمبرکوجانچ پڑتال ہوگی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ فیلڈمارشل عاصم منیرکی چیف آف ڈیفنس فورسزتعیناتی سے پاکستان مضبوط ہوا ،فیلڈمارشل کی نامزدگی سےپاکستان اورجمہوریت مضبوط ہوگی۔
واضح رہےکہ مسلم لیگ (ن) نےسینیٹرعرفان صدیقی کےانتقال کےباعث خالی سیٹ پرعابدشیرعلی کو سینیٹربنانےکافیصلہ کیاہے۔















