پاکستان ائیرکوالٹی انیشیٹو کی ائیر کوالٹی سےمتعلق رپورٹ جاری

لاہور کی فضائی کیفیت میں گزشتہ سال کی نسبت نمایاں بہتری ریکارڈ،پاکستان ائیرکوالٹی انیشیٹو کی ائیر کوالٹی سےمتعلق رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں نومبر میں فضائی آلودگی میں بڑی کمی ، یعنی 56 فیصد بہتری آئی۔لاہور میں گزشتہ سال کی نسبت فضائی معیار میں نمایاں بہتری آئی اور 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔2025 میں فضائی آلودگی کی سطح کم ہو کر 237 مائیکروگرام، گزشتہ سال 539 تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی موجودہ سطح ابھی بھی تشویش ناک ہے۔فضائی آلودگی کیخلاف حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات نظر آنے لگے ہیں۔ آئندہ برسوں کے اعداد و شمار بہت اہم ہوں گے۔ موسم اور ہواؤں کا اثر، آلودگی کی سطح میں کمی کا سبب ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نومبر میں ایک بھی دن آلودگی کی سطح 300 سے اوپر نہیں گئی، 2025 میں فضائی آلودگی میں کمی کے باوجود، خطرات ابھی برقرار ہیں۔















