آئی سی سی نےفخرزمان کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرجرمانہ کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نےپاکستانی بلےبازفخرزمان کوسہ ملکی سیریزمیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد اورڈی میرٹ پوائنٹ دےدیا۔
سہ ملکی سیریز میں فخر زمان کو سخت لہجہ مہنگا پڑگیا۔ آئی سی سی نے کرکٹر فخرزمان کو کڑی سزا سنا دی۔ فخر زمان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ان کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔
پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کو آئی سی سی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آئی سی سی کے باضابطہ بیان کے مطابق فخر زمان نے ایک اہم موقع پر آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد امپائر کے فیصلے پر شدید اختلاف ظاہر کیا اور بحث میں الجھ گئے، جسے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.3 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی دو برس کے اندر چار ڈی میرٹ پوائنٹس جمع کر لیتا ہے تو اسے ایک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔















