چولستان ڈیزرٹ ریلی 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹورازم آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد

0
18

اسلام آباد میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اشتراک سے 21 ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹورازم آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ،ڈیزرٹ ریلی 4 سے 8 فروری تک بہاولپور کے چولستان صحرا میں منعقد ہوگی۔
سالوں سے محض ایک موٹر سپورٹس ایونٹ نہیں رہا بلکہ ایک بھرپور ثقافتی اور سیاحتی فیسٹیول کے طور پر ابھر چکا ہے جس میں غیر ملکی سفارتخانوں، ڈرائیورز، میڈیا اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔
یہ ریلی جنوبی پنجاب کی ثقافت، ورثے، ایڈونچر سپورٹس اور معاشی امکانات اجاگر کرنے کا اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی پاکستان کی ایڈونچر ٹورازم، ثقافتی شناخت اور ملک کے مثبت تاثر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا موثر ذریعہ ہے۔

Leave a reply