فراڈکیس میں ریلیف: اداکارہ نادیہ حسین کےشوہرکی ضمانت منظور

0
18

فراڈکیس میں ریلیف،عدالت نےاداکارہ نادیہ حسین کےشوہرکی ضمانت منظورکرلی ۔
سندھ ہائیکورٹ میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی 53 کروڑ کے فراڈ کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے بینک کےسابق سی ای او عاطف خان کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرتےہوئےدیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی بھی توثیق کردی۔
واضح رہےکہ پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ نادیہ حسین کےشوہر عاطف محمد خان کوچندروزقبل نجی بینک میں کروڑوں روپے کے خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a reply