نیشنل گیمز:قومی ہیروارشدندیم نےایک اورگولڈمیڈل جیت لیا

0
13

نیشنل گیمز میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
ارشد ندیم نے 81.81 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔یاسر سلطان نے 70.7 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر جگہ بنائی، جبکہ ابرار علی نے 67.68 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
35ویں نیشنل گیمز میں آج پانچویں روز کے مقابلے جاری ہیں میڈلز کی دوڑ میں دفاعی چیمپئن پاک آرمی سب سے آگے ہے۔صوبوں اورمحکموں کی ٹیمیں ایک دوسرے پر برتری کیلئے جتن کررہی ہیں۔ آج ایتھلیٹکس کے فائنل مقابلے بھی ہو رہے ہیں۔ ارشد ندیم جیولین تھرو میں واپڈا کی جانب سے اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں۔چار روز کے مقابلوں میں اب تک دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی میڈلز کی دوڑ میں اپنی سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان آرمی نے اتوار کو مختلف کھیلوں میں اپنی بالا دستی برقرار رکھ کر میڈلز کے ڈھیر لگا دیے۔

Leave a reply