ن لیگ کےامیدوارعابدشیرعلی بلامقابلہ سینیٹرمنتخب

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے امیدوارعابدشیئرعلی بلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہوگئے۔
ضمنی انتخاب کےلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کامرحلہ مکمل ہواتوعابدشیرعلی سمیت مجموعی طور پر تین امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کروائےجن میں احسن افضل خان اور عبدالجبار کےنام شامل تھے۔تاہم بعدمیں احسن افضل خان اور عبدالجبارنےکاغذات واپس لےلیے۔
امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد عابد شیر علی واحد امیدوار رہ گئے جس کے باعث عابدشیرعلی بلا مقابلہ سینیٹ کی نشست پر منتخب قرار پائے۔
واضح رہےکہ یہ نشست سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد:
عابدشیرعلی کوبلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہونےپروزیراعظم شہبازشریف نےمبارکباددی اور ان مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ اللہ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ (ن) کو عوامی خدمت کی بدولت ہر محاذ پر کامیابی مل رہی ہے۔ عابد شیر علی پارٹی کے فعال رہنما ہیں اور انہوں نے اپنے سابقہ ادوار میں عوامی خدمت کے ذریعے اپنا مقام بنایا۔















